حملے کے اگلے لمحے ہم دہشت گردوں کے سامنے تھے،25منٹ میں سب کا خاتمہ کیا، فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق

حملے کے اگلے لمحے ہم دہشت گردوں کے سامنے تھے،25منٹ میں سب کا خاتمہ کیا، فلائٹ ...
حملے کے اگلے لمحے ہم دہشت گردوں کے سامنے تھے،25منٹ میں سب کا خاتمہ کیا، فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)بڈھ بیر میں سفاک دہشت گردوں کوواصل جہنم کرنے والے کوئیک ریسپانس فورس کے جوان افسر فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق کاکہناہے کہ فخر ہے اسفند یار ہم پر بازی لے گیا۔نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو میں فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق نے کہا کہ دہشت گردوں نے مسجد والی طرف سے حملہ کیانمازیوں کو شہید کرنے کے بعد وہ رہائشی کوارٹر زاور ایئرمین میس کی طرف جانا چاہتے تھے ۔حسین مصدق نے کہاکہ 9دہشت گرد وں نے ایک طرف سے حملہ کیا جو رہائشی کوارٹرز کی جانب بڑھنا چاہتے تھے جبکہ باقی کے دہشت گرد ایئرمین میس کی جانب جانا چاہتے تھے تاہم کوئیک ریسپا نس فورس ایک منٹ بعد موقع پر پہنچ چکی تھی، اپنی حکمت عملی بنانے کے بعد ہم نے 25منٹ میں دہشت گردوں کو مار گرایا۔حسین مصدق کاکہناتھا کہ جیسے ہی پہلا دھماکہ ہوا میں ایم ٹی سکیشن کے پا س پہنچا ہماری ٹیم نے دہشت گردوں کو تیس میٹر کے فاصلے سے آگے نہیں بڑھنے دیا،دہشت گرد دھماکے کررہے تھے جس سے آگ لگ رہی تھی ۔وہ ایئر مین میس کی طرف جانا چاہتے تھے ہم نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ان کا خاتمہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ ہم پلاننگ کے تحت چھت پر گئے اور وہاں سے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کردیا کیونکہ وہاں سے ہم دہشت گردوں کو دیکھ سکتے تھے میں اور لانس نائیک سمیع انہیں چن چن کر ٹارگٹ بناتے رہے ۔ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آنیوالے کمانڈوز نے بھی بہت تیزی کیساتھ کارروائی کی ۔شہیداسفند یار کوئیک ریسپانس فورس کی فرنٹ لائن میں لڑ رہے تھے انہیں سینے میں گولی لگی انکی شہادت پر فخر ہے ۔حسین مصدق نے مزید کہا کہ اسفند یار نے ایک دہشت گرد کو ماراگرایا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -