شہباز شریف کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی خبریں بے بنیا دہیں :سول ایوی ایشن

شہباز شریف کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی خبریں بے بنیا دہیں :سول ایوی ایشن
شہباز شریف کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی خبریں بے بنیا دہیں :سول ایوی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )شہباز شریف کے طیارے کی اسلام آباد سے لاہو ر واپسی کے دوران ہنگامی لینڈنگ کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے جہاز میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی ۔اس حوالے سے جہاز کے ہچکولے کھانے یا ہنگامی لینڈنگ کی خبریں بے بنیا ہیں ۔فنی خرابی کے حوالے سے پائلٹ نے غلط اطلاع دی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے طیارے کی گزشتہ روز ہنگامی لینڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے فنی خرابی سے متعلق غلط اطلاع دی ۔انہوں نے کہا کہ جہاز کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

مزید :

لاہور -