بلدیاتی انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،سندھ ہائیکورٹ

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،سندھ ہائیکورٹ
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،سندھ ہائیکورٹ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے تحریری طور پر جاری کیے گئے فیصلے میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں جبکہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کے اعتراضات 23 ستمبر تک سنے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کرائے جائیں .الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کا شہری آبادی کو دیہی اور دیہی آبادی کو شہری آبادی میں شامل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے بلدیاتی الیکشن متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

مزید :

کراچی -