پولیس نے نا اہلی کی انتہا کر دی،اسفند یار کی نماز جنازہ کا سیکیورٹی پلان سڑک پر پھینک دیا

پولیس نے نا اہلی کی انتہا کر دی،اسفند یار کی نماز جنازہ کا سیکیورٹی پلان سڑک ...
پولیس نے نا اہلی کی انتہا کر دی،اسفند یار کی نماز جنازہ کا سیکیورٹی پلان سڑک پر پھینک دیا

  

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹک پولیس نے شہید اسفند یار  کی نماز جنازہ اور تدفین کا سیکیورٹی پلان سٹرک پر پھینک دیا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹک میں اسفند یار  کی نماز جنازہ اور تدفین کیلئے تیارکردہ سیکیورٹی پلان پولیس کی جانب سے سڑک پر پھینک دیاگیا جس میں افسروں اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں اور شیڈول درج ہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتاہے ۔

واضح رہے کہ اسفند یار  پشاور میں مڈیبر ایئرفورس کیمپ میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے جبکہ مزید 28افراد بھی شہید ہوئے جن میں پاک فضائیہ کے جبکہ ایک پاک فوج کا جوان بھی شامل ہے ۔

مزید :

اٹک -اہم خبریں -