نیب کا نندی پو ر پاور پراجیکٹ پر ایک اور انکوائری کرنے کا فیصلہ

نیب کا نندی پو ر پاور پراجیکٹ پر ایک اور انکوائری کرنے کا فیصلہ
نیب کا نندی پو ر پاور پراجیکٹ پر ایک اور انکوائری کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نے نندی پو ر پاور پراجیکٹ پر ایک اور انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت میگا کرپشن اور ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کی جائے گی۔دوران انکوائری پراجیکٹ میں تاخیر اور اخراجات میں اضافے کی وجوہات پر بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ان کیسز میں وزیراعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ایک وداقی وزیر کا کیس بھی شامل ہے ۔نیب نے ہائی پروفائل کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں جلد ہی ملزمان کونوٹس بھیجوائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کے حوالے سے ایک او ر انکوائری کی قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔جس میں میگا کرپشنمہائی پروفائل کیسز ،اخراجات میں اضافے اور تاخیر کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی علاوہ ازیں دیگر بے ضابطگیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔نیب نے ہائی پروفائل کو ترجیحی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کر لیا ا ور اس ضمن میں جلد ہی ملزمان کو نوٹس بھجوائے جانے کے امکانات ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -