پیپلز پارٹی کا دبئی میں اہم اجلاس ،بلدیاتی انتخاب کی مہم بلاول بھٹوچلائیں گے ،اجلاس میں فیصلہ

پیپلز پارٹی کا دبئی میں اہم اجلاس ،بلدیاتی انتخاب کی مہم بلاول بھٹوچلائیں گے ...
پیپلز پارٹی کا دبئی میں اہم اجلاس ،بلدیاتی انتخاب کی مہم بلاول بھٹوچلائیں گے ،اجلاس میں فیصلہ

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بلاول بھٹو مہم چلائیں گے اور پارٹی کے جلسوں میں خطاب کریں گے ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے انتقامی کاروائیوںکا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا بھی فیصلہ ہو گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات ،رینجرز کے اختیارات اور پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں دس اور پنجاب میں پانچ جلسے کیے جائیں گے ۔بلاول بھٹو زردایر بلدیاتی انتخا بات میں مہم چلائیں گے جس کے لیے وہ سندھ میں دس اور پنجاب میں پانچ جلسوں سے خطاب کریں گے۔بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملے پر ضلعی پوزیشن کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے ۔اس موقع پر کے پی کے اور بلوچستان میں پارٹی تنظیم نو اور سیاسی اتحاد کے ایجنڈے پر بھی بات ہوئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگ کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا ۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سیدخورشید شاہ ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیرقمرزمان کائرہ،سینیٹررحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، اخونزادہ چٹان،ندیم افضل چن اور پی پی کے چاروں صوبائی صدور شامل تھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -