پاکستان سپر لیگ میں ایک اور موڑ آ گیا ،پی ایس ایل قطر کی بجائے متحدہ عرب امارات میں ہو گی:رپورٹ

پاکستان سپر لیگ میں ایک اور موڑ آ گیا ،پی ایس ایل قطر کی بجائے متحدہ عرب ...
پاکستان سپر لیگ میں ایک اور موڑ آ گیا ،پی ایس ایل قطر کی بجائے متحدہ عرب امارات میں ہو گی:رپورٹ

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں ایک اوردلچسپ موڑ آ گیا ،پاکستان سپر لیگ قطر کی بجائے اب متحدہ عرب امارات میں ہو گی  اور اس کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے اخبار دی نیشنل کے مطابق پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن یو اے ای میں ہو گا ،پاکستان سپر لیگ یو اے ای میں ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا لیکن پی سی بی کی جانب سے کل (اتوار)لاہور میں ہونیوالی پی ایس ایل کی لانچنگ تقریب میں اعلان متوقع ہے ۔ ایک آفیشل کے مطابق پیشرفت دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ ہے ،پی سی بی 2009ءسے تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کراتی آ رہی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )اپنی پہلی ٹی 20لیگ قطر کے شہر دوحہ میں کرانے کےلئے پہلے ہی اعلان کر چکا تھاتاہم پی سی بی اور اماراتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونیوالی ملاقاتوں کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ فروری 2016میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ۔ پاکستان پہلے ہی سپر لیگ یو اے ای میں کرانے کا خواہشمند تھا تاہم سابق بین الاقوامی کرکٹرز پر مشتمل ماسٹر چیمپئن لیگ کے انعقاد کے باعث شیڈول کا تنازعہ بنا اور پی سی بی کو طویل تاخیر کی شکار پی ایس ایل کو دوحہ میں کرانے کا اعلان کرنا پڑا۔ ماسٹر چیمپئن لیگ کی انتظامیہ فروری چار سے فروری 20تک یو اے ای کے تین سٹیڈیم لیگ کے لئے بک کر چکی ہے جبکہ اسی دورانیہ میں پی سی بی سپر لیگ کا انعقاد چاہتی تھی جس کی وجہ سے ای سی بی اور پی سی بی میں تلخی پیدا ہوئی جس کے باعث پاکستان کو سپر لیگ دوحہ لے جانا پڑی ۔

مزید :

کھیل -