بڈ بیر ایئرفورس کیمپ حملے کا منصوبہ افغانستان میں تیار نہیں کیا گیا :ترجمان افغان صدر

بڈ بیر ایئرفورس کیمپ حملے کا منصوبہ افغانستان میں تیار نہیں کیا گیا :ترجمان ...
بڈ بیر ایئرفورس کیمپ حملے کا منصوبہ افغانستان میں تیار نہیں کیا گیا :ترجمان افغان صدر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صد ر اشرف غنی کے ترجمان نے کہاہے کہ بڈ بیر ایئرفورس کیمپ حملے کا منصوبہ افغانستان میں نہیں کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے ترجمان نے جاری کر دہ بیان میں کہاہے کہ ایئرفورس کیمپ حملہ کی پلاننگ افغانستان میں نہیں ہوئے بلکہ افغانستان خود دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کر تی ہے،پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کاپلان افغانستان میں تیا ر نہیں کیا گیا بلکہ افغانستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ایئر فورس کیمپ میں حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار ولی ،جوان رضوان سمیت 29افراد شہید ہوئے تھے جن میں پاک فضائیہ کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں