ایس ایس پی عمر ورک اور ڈی ایس پی کیخلاف آئی جی اور الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا :عمران خان

ایس ایس پی عمر ورک اور ڈی ایس پی کیخلاف آئی جی اور الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا ...
ایس ایس پی عمر ورک اور ڈی ایس پی کیخلاف آئی جی اور الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا :عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ایس ایس پی عمر ورک اور ڈی ایس پی ریاض شاہ کیخلاف آئی جی اور الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے کیونکہ یہ دونوں افسر ا’ن‘ لیگ کے حامی ہیں جبکہ ڈی ایس پی ن لیگ کی الیکشن مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔

پارٹی سیکریٹریٹ میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج وہ این اے 122میں علیم خان کی الیکشن مہم کا آغاز کررہے ہیں اور انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاور ت کر لی ہے وہ باقاعدہ الیکشن مہم چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تو پارٹی کے سربرا ہ ہیں وزیراعظم تو نہیں ہیں جن کو الیکشن مہم چلانے سے روکا گیاہے ، سپریم کور ٹ کا ایسا کوئی فیصلہ نہیں میں الیکشن مہم نہ چلا سکوں ،این اے 122میں بھر پور اور زور دار مہم چلاﺅں گا ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کہا جارہاہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ غلطیاں ہوئیں ہیں ،اگر ایک لاکھ 80ہزار ووٹوں میں سے 53ہزار ووٹ غیر قانونی تھے تو یہ مذاق نہیں ہے ،یہ کہنا کہ دھاندلی نہیں غلطیاں ہوئیں تو یہ لوگوں کو دھوکہ دیناہے ۔ان کا کہناتھا کہ حقیقی جمہوریت کولانے کیلئے دھاندلی کو روکنا ہوگا،اور علیم خان کی جیت ہی دھاندلی کے ناکام ہونے کا ثبوت ہو گا ،دھاندلی کو شکست دینے کیلئے پورازور لگا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں عوام کو بتائیں گے کہ پنجا ب کو کیسے لوٹا جارہا ہے ،نندرپور پراجیکٹ 22ارب روپے سے 88ارب تک کیسے پہنچ گیا ؟۔ان کا کہناتھا کہ سانحہ بڈبیر افسوسناک واقعہ ہے اور پوری قوم اس پر غمز دہ ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں