بجرنگی بھائی جان کے بعد ’چاند نواب‘ کو نجی ٹی وی چینل میں کام مل گیا

بجرنگی بھائی جان کے بعد ’چاند نواب‘ کو نجی ٹی وی چینل میں کام مل گیا
بجرنگی بھائی جان کے بعد ’چاند نواب‘ کو نجی ٹی وی چینل میں کام مل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے ایک اختتامیہ کی وجہ سے شہرت پانیوالے ’چاندنواب‘ کو نجی ٹی وی چینل میں کام مل گیاہے اور وہ ایک مرتبہ پھر کراچی کے مختلف علاقوں سے رپورٹنگ کرتے دکھائی دیں گے ۔

ایک ٹی وی چینل کیلئے کام کے دوران معمولی سی کوتاہی کے بعد ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئرکردی گئی جس کی وجہ سے چاند نواب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں چاند نواب کے کردار کی وجہ سے اُن کو اسی کوتاہی کی وجہ سے خاصی شہرت ملی اور ان لوگوں نے بھی انٹرویو کیلئے رابطے کیے جو پہلے ان پر تنقید کررہے تھے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چاند نواب ’ٹی وی چینل 92نیوز‘ سے وابستہ ہوگئے ہیں اور اپنے رپورٹر کو بھی ساتھ لائے ہیں ، اب وہ عید کے سلسلے میں ہونیوالی ٹرانسمشن میں حصہ لیں گے ۔

مزید : کراچی