سابق گورنر پنجاب خالد مقبول بھی میڈیا کے میدان میں آگئے،نئی تاریخ رقم

سابق گورنر پنجاب خالد مقبول بھی میڈیا کے میدان میں آگئے،نئی تاریخ رقم
سابق گورنر پنجاب خالد مقبول بھی میڈیا کے میدان میں آگئے،نئی تاریخ رقم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول بھی میڈیا کے میدان میں آگئے ہیں اور نجی ٹی وی چینل ’92نیوز‘ سے معاملات طے پاگئے ہیں ، جلد ہی پروگرام ’بات ہے پاکستان کی‘ میں اقراءحارث کے شریک میزبان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور پروگرام ہر جمعہ اور ہفتہ کو شام سات بج کر تین منٹ پر نشر کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی بھی سابق گورنر یا آرمی جنرل ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل پرحالات حاضرہ کے پروگرام کی میزبانی کریں گے ۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں اکتوبر 2001ءسے مئی 2008ءتک خالدمقبول سب سے لمبے عرصے تک پنجاب کے گورنر رہے ۔ 67سالہ خالد مقبول وہڑا نے 1966ءسے 2001ءتک پاک فوج میں رہے اور پھر اپنی ریٹائرمنٹ سے لے کر سات سال تک پنجاب کے گورنر رہے ۔ اُنہیں پاکستان کے دوسرا بڑے اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے بھی نوازا جاچکاہے ۔

خالد مقبول کی شریک میزبان اقراءپروڈیوسر اور اینکر ہیں ، وہ دنیا ، سماءاور سٹی 42ٹی وی چینلز کیساتھ کام کرچکی ہیں ، جوڑا اپنے پروگرام میں صحت ، تعلیم اور معاشی مسائل پر گفتگوکرے گا۔

مزید : لاہور