کراچی کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،سمندر کی جانب سے ہوا چل پڑی ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،سمندر کی جانب سے ہوا چل پڑی ،گرمی کا ...
کراچی کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،سمندر کی جانب سے ہوا چل پڑی ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سمندر کی جانب سے ہوا چل پڑی ہے جس کے بعد کراچی کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے تین افراد جاںبحق ہو گئے ہیں اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہاتھا لیکن سمندر کی جانب سے ہو ا چلنے کے بعد کراچی کے درجہ حرارت میں پانچ ڈگری تک کمی آئی ہے جس کے بعد کراچی کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 48گھنٹوں تک گرم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث ڈی جی میٹ کی جانب شہریوں کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ شہری گھروں میں قیام کریں گے بلاوجہ کے سفر سے گریز کریں جب تک گرمی کا زور کم نہیں ہوتا ۔

مزید :

ماحولیات -