محمد حفیظ کی بڑی مشکل حل ہو گئی ،فراڈ سے ہتھیائی گئی رقم کی پنجاب پولیس کی جانب سے ریکور ی کر لی گئی

محمد حفیظ کی بڑی مشکل حل ہو گئی ،فراڈ سے ہتھیائی گئی رقم کی پنجاب پولیس کی ...
محمد حفیظ کی بڑی مشکل حل ہو گئی ،فراڈ سے ہتھیائی گئی رقم کی پنجاب پولیس کی جانب سے ریکور ی کر لی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ سے فراڈ کیے جانے والی رقم کی ڈیفس کے پراپرٹی ڈیلر سے ریکوری کر کے محمد حفیظ کے حوالے کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیط کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور پنجاب پولیس نے ان کے ساتھ فراڈ کی تلافی کر دی ہے جس پر وہ زیراعلیٰ اور پنجاب پولیس حکام کے نہایت شکر گزار ہیں ۔پولیس نے ملزم سے پچاس لاکھ روپے نقد جبکہ 2کروڑ روپے کے چیک وصول کر کے محمد حفیظ کے حوالے کر دیئے ہیں ۔

محمد حفیظ نے ڈیفنس کے ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا اور انصاف میں تاخیر پر وزیراعلیٰ شہبازشریف سے درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس  حکام کو قانون کے مطابق فوری طور پرمحمد حفیظ کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...