ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

  

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے تحصیل ٹل میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروائی کے دوران بر آمد ہونے والے اسلحے میں 17 میزائل، 35 دستی بم، 11 ڈیٹونیٹر، 2 کلاشنکوف، 10 کلو گرام بارود، 3 بارودی سرنگیں اور 3 ہزار گولیاں شامل ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں گرفتاریوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ ملک میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں