وزیر اعظم نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے متعلق مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس بلا لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے صوبہ سندھ میں مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس پیر کے روز ہو گا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی غور ہو گا۔ اجلاس میں مسلم لیگ کے تنظیمی عہدیدار اور ارکاکین پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔