اگر آپ اب بھی کلائی پر گھڑی پہنتے ہیں تو اس تازہ تحقیق کے نتائج آپ کو بے حد خوش کر دیں گے

اگر آپ اب بھی کلائی پر گھڑی پہنتے ہیں تو اس تازہ تحقیق کے نتائج آپ کو بے حد خوش ...
اگر آپ اب بھی کلائی پر گھڑی پہنتے ہیں تو اس تازہ تحقیق کے نتائج آپ کو بے حد خوش کر دیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کی یلغار نے ہمارے رہن سہن سے جن بہت سی چیزوں کو نکال باہر پھینکا ہے ان میں ایک ”گھڑی“ بھی ہے۔ موبائل فون کے آنے سے پہلے ہم میں سے اکثرلوگ گھڑی پہنتے تھے لیکن اب چونکہ تقریباً ہر شخص کے پاس موبائل فون ہے اور وہ اسی پر وقت دیکھ لیتے ہیں اس لیے اب گھڑی تقریباًمتروک ہو چکی ہے۔ہم آج آپ کو ایک ایسی تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے پڑھ کر آپ شاید دوبارہ گھڑی پہننا شروع کر دیں گے۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھڑی پہنے والے افراد دوسروں کی نسبت زیادہ بااعتماد، محنتی، لگن کے ساتھ کام کرنے والے اور وقت کے پابند ہوتے ہیں۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

یہ تحقیق لنکن اور یارک یونیورسٹیوں کے محققین نے مشترکہ طور پر کی ہے جس میں انہوں نے سینکڑوں برطانوی شہریوں سے ان کی شخصیت اور گھڑی پہننے کی عادت کے متعلق سوالات کیے۔ باقاعدگی کے ساتھ گھڑی پہننے والے افراد میں سے 50فیصد سے زائد نے بتایا کہ وہ وقت کے بہت زیادہ پابند اور منظم ہیں جبکہ گھڑی نہ پہننے والوں میں یہ شرح بہت کم تھی۔ دوسرے تجربے میں محققین نے 90مردوخواتین کو ایک ہی وقت پر یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں آنے کو کہا۔ ان سب کو معلوم تھا کہ محققین ان کا نظم و ضبط چیک کر رہے ہیں لیکن پھر بھی جو لوگ وقت پر پہنچے ان میں واضح اکثریت ان لوگوں کی تھی جو باقاعدگی سے گھڑی پہنتے تھے اور وقت پر نہ پہنچنے والے مردوخواتین کی اکثریت گھڑی نہیں پہنتی تھی۔

اپنی گاڑی میں سویا نوجوان اٹھا تو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی چیز نظر آئی کہ آئندہ ایسا کرنے سے توبہ کر لی

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی