”سعودی عرب پر حملہ کرنے کیلئے 10 لاکھ کا لشکر تیار“ انتہائی تشویشناک دعویٰ سامنے آ گیا

”سعودی عرب پر حملہ کرنے کیلئے 10 لاکھ کا لشکر تیار“ انتہائی تشویشناک دعویٰ ...
”سعودی عرب پر حملہ کرنے کیلئے 10 لاکھ کا لشکر تیار“ انتہائی تشویشناک دعویٰ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے بحران پر نظر دوڑائیں تو بظاہر لگتا ہے کہ یہ یمن کے حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے درمیان لڑائی ہے لیکن ایرانی حکام کے بیانات اور سعودی عرب اور ایرانی اخبارات کی خبریں  کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہیں جن سے لگتا ہے کہ یہ لڑائی براہ راست ایران اور سعودی عرب کے مابین ہے۔  گزشتہ روز بھی ایرانی میڈیا نے ایک انتہائی تشویشناک دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کے لیے 10لاکھ حوثی باغیوں کا لشکر تیار ہو چکا ہے اور وہ سعودی عرب کے بارڈر کے قریب جمع ہور ہا ہے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
یمن میں موجود اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے ایرانی اخبار ''کیہان،، کا کہنا تھا کہ یمن کی سیاسی قوتوں اور قبائلی افراد نے مشترکہ طور پر یہ لشکر تیار کیا ہے جو سعودی عرب پر حملہ کرے گا اور یمن میں اس کی جاری کارروائیوں کو روک دے گا۔ اخبار نے یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل شراف غالب لقمان کے ایک بیان کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے صوبہ ماریب میں سعودی، اماراتی، بحرینی اور قطری جنگجوﺅں کو پکڑا ہے جنہیں وہ جلد میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔مزید براں کہا گیا کہ یمنی فوج کی یونٹس اور حوثی باغیوں نے قطری فوج کی 2بٹالینز کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

جعلی ائیرپورٹ جسے 24 ارب روپے میں بیچ دیا گیا، تاریخ کے بڑے فراڈ کی عقل کو دنگ کر دینے والی داستان

مزید :

ڈیلی بائیٹس -