بھارتی خفیہ ایجنسی کے مبینہ جاسوس کاعدالت میں بیان،متحدہ رہنما کی ہدایت پر کراچی میں دھماکے کیے
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ ایجنٹ خالد امان نے انکشاف کیاہے کہ اس نے متحدہ کے رہنما محمو د صدیقی کی ہدایت پر کئی دھماکے کیے ہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ 1993میں ساتھیوں سمیت بھارت ٹر یننگ کے لیے گیا تھا جہاں اسے دس ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جاتے تھے ۔جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے اعترافی بیان میں خالد امان نے کہا کہ اس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اوراسے بھارت بھجوانے کا انتظام بھی ایم کیو ایم کے رہنماءنے ہی کیا تھا۔بھارت میں ٹریننگ کے دور ان جدید ہتھیا ر اور بم چلانے کی ٹرننگ دی گئی ۔ٹریننگ کے دوران خالد لنگڑا سے لڑائی ہو گئی تھی جس پر بھارت میں دس مہینے جیل میں گزارے جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور محمود صدیق نے جیل سے رہائی کے انتظامات کیے ۔مبینہ بھارتی ایجنٹ نے بتا یا کہ محمود صدیقی کی ہدایت پر کراچی میں کئی دھماکے کیے ہیں۔