ہائی کورٹ :میئر لاہور کے ممکنہ امیدوار خواجہ احمد احسان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ :میئر لاہور کے ممکنہ امیدوار خواجہ احمد احسان کی نااہلی کے لئے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) یونین کونسل 107سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائرکردی گئی۔عزیز مسعود نے خواجہ احمد حسان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ خواجہ احمد حسان لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین رہے ہیں ،وہ استعفیٰ دینے کے باوجود 2سال تک کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یونین کونسل 107سے کامیاب ہونے والے امیدوارکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردیاجائے۔ اس سے قبل ہائیکورٹ خواجہ احمد حسان کی بلامقابلہ کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما زبیرخان نیازی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرچکی ہے، اب حلقہ کے ووٹر عزیزمسعود کی جانب سے خواجہ احمد حسان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیاگیا ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...