احمد شہزاد کی شادی کی تقریب جاری ،دولہا دوستوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کی شادی کی تقر یب جاری ہے جہاں احمد شہز اد نے اپنی سیلفیاں بھی لیں ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق احمد شہزا د کی گاڑی کو شاہد آفریدی چلا تے ہوئے مقامی ہوٹل لے کر آئے ۔اس موقع پر احمد شہزاد نے سنہرے رنگ کی شیر وانی زیب تن کی اور شاہد آفریدی کالی شیروانی میں ملبوس تھے ۔ہوٹل میں پہنچ کر احمد شہزاد نے میڈ یا نمائندوں کی شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور ہوٹل میں اندر آنے پر پابندی لگا دی ۔احمد شہزاد نے اپنی شادی کے موقع پر بھی سیلفی لینے کی ریت قائم رکھی اور خوب دل بھر کے اپنی سیلفیا ں بنائیں ۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی احمد شہزاد کے ساتھ سیلفی بنائی۔