بڑے اسلامی ملک میں جمعہ کی نماز کے دوران غیر ملکی نے امام کو تھپڑ مار دیا، ہنگامہ کھڑا ہو گیا

بڑے اسلامی ملک میں جمعہ کی نماز کے دوران غیر ملکی نے امام کو تھپڑ مار دیا، ...
بڑے اسلامی ملک میں جمعہ کی نماز کے دوران غیر ملکی نے امام کو تھپڑ مار دیا، ہنگامہ کھڑا ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے دارالحکومت کی ایک بڑی مسجد میں جمعے کے روز اس وقت ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا جب ایک  شخص نے امام مسجد کے ساتھ دھکم پیل شروع کردی اور پھر بدتمیزی کی انتہاءکرتے ہوئے ان کے منہ پر تھپڑ ماردیا۔

نیشنل مسجد کے امام نماز جمعہ پڑھانے کیلئے موجود تھے کہ 37 سالہ شخص احمد خان صفوں کو چیرتا ہوا ان کے پاس پہنچ گیا اور انہیں دھکے مارنے شروع کردئیے۔ اس شخص نے امام صاحب کے منہ پر تھپڑ مارا اور ان سے مائیک چھین کر خود امامت کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران نمازیوں نے اسے قابو کرلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

رائل ملائیشیا پولیس کا کہنا ہے کہ امام محمد زہیری پر حملہ کرنے واے شخص کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے کیونکہ وہ اکثر خود سے باتیں کرتا رہتا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس