خورشید شاہ کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےلئے (فاتح اندلس) طارق بن زیاد کا خطاب
کراچی( اے این این ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فاتح اندلس طارق بن زیاد کا خطاب دیا ہے ۔ پی پی رہنما کے مطابق ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ قوم ہمارے بہادر سپہ سالار کی تعریف کررہی ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق خورشید شاہ نے یہ بات پاکستان سٹیزن موومنٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعریف پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کی تعریف پر تمام سیاستدانوں کو خوش ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارا سپہ سالار عوام کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اندرونی خطرات کا مقابلہ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں سیاستدانوں کو جنرلز کی کرپشن کے خلاف اچانک کارروائیاں تیز ہونے پر بعض سیاستدانوں کی جانب سے ڈھکے چھپے الفاظ میں اس خدشے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ فوج ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔