عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا ٹوئیٹر اکاﺅنٹ معطل ،وجہ سامنے نہ آسکی

عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا ٹوئیٹر اکاﺅنٹ معطل ،وجہ سامنے نہ آسکی
 عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا ٹوئیٹر اکاﺅنٹ معطل ،وجہ سامنے نہ آسکی

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا ٹوئیٹر اکاﺅنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے معروف رابطہ نیٹ ورک ٹوئیٹر میں ریحام خان کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور وہ ہر اہم موقع پر اپنے موقف کا اظہار ٹوئیٹر پر کھل کر کرتی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ جب ہری پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی تو اس وقت بھی ریحام خان پر انتخابی مہم چلانے اور سیاست میں حصہ لینے پر پارٹی میں تنقید کی گئی تھی جس پرعمران خان نے اپنی اہلیہ کے بارے میں ٹوئیٹر پر بیان دے کر یہ وضاحت کی تھی کہ ریحام خان اب سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی او ران پر کی جانے والی تنقید پر افسوس ہوا ہے۔ فیس بک پر ریحام خان کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ کو معطل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بیان کی گئی تاہم بڑی تعداد میں لوگوں نے اس پر تبصرے کئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد