4سالہ بیٹے کی فائرنگ سے لبنانی ماں جاں بحق
بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریاستی خبررساں ایجنسی این این اے نے بتایا کہ خاتون کو اس کے چار سالہ بیٹے نے حادثاتی طور پر شکاری بندوق کے ساتھ گولی مار کر قتل کر دیا.
تفصیلات کے مطابق لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی این این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ 4سالہ بچہ بندوق کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور اس بچے کی ماں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔گزشتہ ہفتے ہی لبنان کے جنوبی شہر میں ایک اور واقعہ رونما ہوا تھا جس میں11 سالہ لڑکے نے اپنے آٹھ سالہ رشتہ دار کو گولی مار دی۔
واضح رہے لبنا ن میںاسلحہ پر قابو پانے کی سختی نہیں ہے،. سیاسی ایونٹس کے جشن کے دوران مستقل طور پر عام لوگوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جاتا ہے۔ لبنان کے حکام نے اکثر بندوق کے استعمال میں کمی لانے کا کہا ہے مگر اس پر عملدر آمد نہیں کروایا جاتا۔