اگر آپ کا پیٹ پھولا ہوا رہے اور گہرے رنگ کا پیشاب آئے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے جسم میں۔۔۔

اگر آپ کا پیٹ پھولا ہوا رہے اور گہرے رنگ کا پیشاب آئے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دل کی بیماریوں اور کینسر کے بعد جگر کی بیماری اس وقت دنیا میں موت کا سب سے بڑا سبب ہے لیکن اس کی علامات اتنی سادہ ہوتی ہیں کہ لوگ انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں اور بالآخر پتہ تب چلتا ہے جب بیماری لاعلاج مرحلے میں داخل ہو چکی ہوتی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ کا پیٹ پھولا ہوا ہواور پیشاب گہرے رنگ کا آ رہا ہو تو ان علامات کو قطعی طور پر نظرانداز مت کریں کیونکہ یہ جگر کی خطرناک بیماریوں کی بڑی علامات میں سے ہیں۔ ان بیماریوں میں استسقائے شکمی(پیٹ میں پانی بھرنا)و دیگر شامل ہیں۔

وہ قدرتی چیز جسے کھانے سے آپ کا وزن بڑھتا نہیں بلکہ پیٹ کی چربی پگھلنا شروع ہوجاتی ہے
ماہرین کے مطابق جگر کی بیماریوں کی دیگر علامات میں مسلسل تھکاوٹ رہنا، پیٹ میں درد ہونا، بھوک ختم ہو جاتا، جلد کی رنگت زرد پڑ جانا اور قے آناشامل ہیں۔ ان علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر لیا جائے اور جگر کی کسی بیماری کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اس کا قطعی علاج ممکن ہوتا ہے۔ پیٹ میں پانی بھرنے کی بیماری پروٹینز اور دیگر اجزاءکے عدم توازن سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ عدم توازن بافتوں میں مائع مواد جمع ہونے کا باعث بنتا ہے اور انجام کار جگر کام چھوڑ دیتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -