سندر میں کالی انڈسٹری پلاٹوں کی منسوخی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا ، وزیر صنعت پنجاب

سندر میں کالی انڈسٹری پلاٹوں کی منسوخی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا ، وزیر صنعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شیخ علاؤ الدین نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا سے ملاقات میں کہا ہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خالی پلاٹوں کی منسوخی کا معاملہ لاہور چیمبر سے مشاورت کے بعد افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے گا، پنجاب حکومت صوبے کو تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز بنانا چاہتی ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، جنہوں نے صوبائی وزیر صنعت اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پڈمیک) سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، نے صوبائی وزیر کو زمینی حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں ان کی دلچسپی کو سراہا۔ امجد علی جاوا نے شیخ علاؤالدین کو آگاہ کیا کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خالی پلاٹوں کی منسوخی کا فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ دیتے وقت صنعتکاروں سے بجلی، گیس، پانی، کمرشل ایریا، فوڈ کورٹ، مزدوروں کے لیے رہائشی کالونی اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات کا وعدہ کیا گیا تھا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ اگر صنعتکاروں کی مشکلات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر پلاٹ منسوخ کردئیے گئے تو صنعتکاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔
انہوں نے اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے پر صوبائی وزیرصنعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

مزید :

کامرس -