زاہد لطیف خان راولپنڈی چیمبر کے بلامقابلہ صدر منتخب
راولپنڈی (کامرس ڈیسک )راولپنڈی چیمبر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18کے لئے میاں پرویز اسلم گروپ کے زاہد لطیف خان بلا مقابلہ صدر جبکہ محمدناصر مرزا سینئر نائب صدر اور خالد فاروق قاضی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔طارق جاوید بٹ ،سید رضوان حیدر مشہدی اورنوید جاوید پر مشتمل 3رکنی الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق مذکورہ 3عہدوں کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرانے کے آخری روز مذکورہ تین امیدواروں کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر انہیں بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔قبل ازیں مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پر عادل جان ارکن ، عتیق احمد ملک، محمد بدر ہارون،محمد افضل ملک اور وسیم ریاض جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر حسن مصطفی ، محمدفیاض قریشی، عبدلقدوس، مقبول حسین، اور خالد فاروق قاضی بلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔ خواتین کی مخصوص نشست پر مہوش آفریدی منتخب ہوئی ہیں اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرراجہ عامر اقبال، سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک اور گروپ لیڈرز شیخ شبیر ، سہیل الطاف اور ایس ایم نسیم سابق صدور ، حسین اوزگن، نجم ریحان، اسد مشہدی، کاشف شبیر،جاوید بھٹی، ڈاکٹر شمائل داود ،میاں ہمایوں پرویزاور انجمن تاجران کی نمائندہ تنظیموں کے عہدے داروں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔
ہوئے کہا کہ تمام عہدے داران کی بلا مقابلہ کامیابی خطے کی تاجر و صنعتکار برادری کا میاں پرویز اسلم گروپ کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ،انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب ممبران خطے کی تجارتی و صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور خاص طور پر راولپنڈی کی کاروباری برادری کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔