ایم سی بی بینک کیلئے’’بہترین کاروباری رپورٹ‘‘ کاایوارڈ

ایم سی بی بینک کیلئے’’بہترین کاروباری رپورٹ‘‘ کاایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے وسیع اور جدید بینکوں میں سے ایم سی بی بینک کو آئی سی اے پی اور آئی سی ایم اے پی کی جانب سے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی تقریب میں بینکنگ کے شعبہ میں پروقار ’’بہترین کاروباری رپورٹ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایم سی بی بینک نے آئی سی اے پی اور آئی سی ایم اے پی کی طرف سے ساتویں بار یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔یہ ایوارڈ ایم سی بی بینک لمیٹڈ، کنزیومر بینکنگ کے سربراہ ندیم افضل صاحب کو آئی سی ایم اے پاکستان کے سابق صدرکاشف متین انصاری نے بینک کی بہترین بین الاقوامی معیار کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور معاشی، ماحولیاتی اور معاشرتی کارکردگی میں شفافیت کو سراہتے ہوئے پیش کیا۔ ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدر جناب عمران مقبول صاحب نے ایوارڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا : ’’ہمیں اس ایوارڈ کو جیتنے اعزاز حاصل ہے جو بینک کی کارپوریٹ گورننس اور کاروباری شفافیت کے عزم کا اعادہ ہے۔ بینک کا اس شعبہ میں مسلسل سراہا جانا کمپنی کی کاروپوریٹ رپورٹنگ میں رہنمائی اور تمام شراکت داروں کے لیے ہماری طویل مدتی تخلیق کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔بنیادی طور پر ایوارڈ کا مقصد کمپنی کی طرف سے اس کے شراکت داروں کو مالیاتی اور دیگر معلومات کی مؤثرترسیل بذریعہ سالانہ رپورٹ کی وقت پر معلوماتی، حقیقت پسندانہ اور پڑھنے والے کی آسانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اشاعت کو فروغ دینے میں ہے۔

مزید :

کامرس -