جاز کیش اور پاکستان ریلویز ٹکٹوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کرینگے
لاہور(پ ر) جاز کیش اور پاکستان ریلویز کسٹمرز کو ٹکٹوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کریں گے۔ اس سہولت کی فراہمی کے لیے جاز کیش اور پاکستان ریلویز کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گیے ہیں جس کے تحت کسٹمرز اب پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ یا پاکستان ریلویز موبائل ایپ کے ذریعے اپنے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے اور جاز کیش موبائل اکاؤنٹس، جاز کیش ایجنٹس یا کسی بھی بینک کے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈکے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔
یہ سولوشن پاکستان ریلویز میں آن لائن ٹکٹوں کی فیس کی مالی رپورٹنگ اور تصفیہ کے میکانزم میں بہتری لے کر آئے گا۔ اس سروس کو جاز کیش موبائل ایپلیکیشن میں ضم کر دیا جائے گا جس سے ویب پر کام کرنے والی انٹرفیس کے ذریعے کسٹمرز اپنے گھر کے آرام دہ ماحول میں سے ادائیگی کر سکیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر برائے ریلویز، خواجہ سعد رفیق نے کہا،’’پاکستان ریلویز نے گزشتہ چار برسوں کے درمیان مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ کوئی بھی ادارہ دنیا میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجی اپنا کر ہی ترقی کرسکتا ہے ۔ پاکستان ریلویز میں بہتری کے ذریعے ہم 2 کروڑ سے زائد مسافروں کو راغب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اورانہیں مزید سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے ہم نے آئی ٹی سولوشنز کا انتخاب کیا ہے۔ ہم نے نہ صرف ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا ہے بلکہ اسے اپنے مسافروں کے لیے مسائل سے پاک بھی بنایا ہے۔ یہ موجودہ ای ٹکٹنگ سسٹم کی کامیابی ہے کہ مارکیٹ کے ممتاز مالی ایجنٹس نے پاکستان ریلویز کا بزنس پارٹنرز بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ آج ہم جاز کیش کے ساتھ ڈیجیٹائزڈ پیمنٹ موڈ کے لیے شراکت داری قائم کر رہے ہیں ۔
جو کامیابی اور اپنے کسٹمرز کو سہولتیں فراہم کرنے کے ہدف کے حصول کی جانب ہمارے سفر کا اہم سنگ میل ہے۔ ہم پاکستان ریلویز کو علاقے میں ایک بہترین ٹرانسپوریٹیشن نیٹ ورک بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔‘‘
جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’جاز کیش پبلک ٹو گورنمنٹ(P2G) ادائیگیوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پرعز م ہے۔ اس سولوشن کو پاکستان ریلویز سے سفر کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انہیں ٹکٹوں کی خریداری کے لیے طویل قطاروں میں نہ کھڑارہنا پڑے۔ ڈیجیٹل کے اس عہد میں سہولت اب ضرورت بن گئی ہے اور جاز کیش نہ صرف اپنے کسٹمرز کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے اس بات کو یقینی بنانے میں رہنما کا کردار ادا کررہا ہے بلکہ پوری قوم کو اس ٹیکنالوجی سے پہنچنے والی سہولت سے بھی فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔‘‘
جاز کی چیف ڈیجیٹل اینڈ فنانشل سروسز آفیسر، انیقہ افضل ساندھو نے کہا،’’ممتاز ڈیجیٹل کمپنی کی حیثیت سے ہمارے کسٹمرزکی مالی خدمات کو انتہائی ترجیح دینے کی ضرورت ہے اور ہم انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی سخت کوششیں جاری رکھیں گے۔ جاز کیش اپنے ڈیجیٹل پیمنٹس نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کے لیے مالی خدمات اور اس جیسی دیگر خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
اس سے قبل، جاز کیش ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، کے پی کے ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے سندھ پولیس، اسٹوڈنٹس کالج ایڈمشن پروسیسنگ فیس پیمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس فیس کلیکشن کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی خدمات انجام دے چکا ہے اور اب پاکستان ریلویز جاز کیش کے پورٹ فولیو میں میں ایک اور اضافہ ہے۔