ٹیوٹا بورڈ نے6.8ارب غیر ترقیاتی اور 1.8ارب کا ترقیاتی بجٹ منظورکر لیا

ٹیوٹا بورڈ نے6.8ارب غیر ترقیاتی اور 1.8ارب کا ترقیاتی بجٹ منظورکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ٹیوٹا کے بورڈ آف ممبرز نے ٹیوٹا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 1.8ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ 6.8ارب سال 2017-18کی منظور دے دی ۔ٹیوٹا کے بوڈ آف ممبرز کا سالانہ اجلاس چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں نیلو فر سکندر، خرم اسماعیل ،ساجدہ حیدر ونڈل ،سیکرٹری اندسٹریز مجتبیٰ پراچہ سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ فنی تعلیم کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔شارٹ کورسز کے ساتھ ٹیوٹا تین سالہ ڈپلومہ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔اسی لئے ایوننگ کلاسز کی فیس میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ سالانہ 2لاکھ بچوں کو ہنر مند بنانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے اور اس میں کوالٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا میٹنگ ٹیوٹا ملازمین کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کی منظور بھی دی گئی ۔چین کے تعاون سے پاکستان کی پہلی ٹیکنیکل یورنیوسٹی کے ایمرجنگ کالج ٹاؤن شپ میں کلاسز کے آغاز کی بھی منظوری دے دی بعد ازاں اسے ٹیوٹا رائیونڈ کالج مین سٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹی بنا کر اسے وہاں منتقل کر دیا جائے گا ٹیوٹا کے بورڈ ممبراز نے ٹیوٹا کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہا رکیا ۔

مزید :

کامرس -