چینی سائنسدانوں کی پاکستانی چاول کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تعاون کی یقینی دہانی

چینی سائنسدانوں کی پاکستانی چاول کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تعاون کی یقینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر ) چین اور پاکستانی سائنسدانوں کے مشترکہ وفد نے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو کا دورہ کیا،ڈاکٹر محمد اختر ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو نے وفد کو خوش آمدید کہا، وفد کے سربراہ ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا کہ ہائبرڈ دھان کی اقسام کو فروغ دیا جائے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ اس اقدام سے کاشتکار کی فی ایکڑ پیداوار کی لاگت میں کمی اور چاول کی برآمد ات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا، رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور چینی لانگ پنگ ہائی ٹیک کے درمیان مستقل رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ باسمتی اور غیر باسمتی اقسام کی زیادہ پیداوار کے حامل ہائبرڈ چاول تیار کیا جا سکے۔ وفد پاکستان میں دھان کے تمام علاقہ جات کا دورہ کرے گا اور پھر اپنی سفارشات مرتب کرے گا، چینی وفد کے سربراہ ڈاکٹر وانگ نے یقین دلایا ہے کہ پاکستانی کاشتکاروں کو اعلیٰ قسم کے دھان کے بیج فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وفد کاشتکاروں اور مقامی سیڈ کمپنیوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا، وفد پنجاب کے بعد سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کا دورہ کرے گا اور 11اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا اور اپنے دورے کے متعلق سفارشات تیار کرے گا۔

مزید :

کامرس -