چین ، بڑے شہروں کے رہائشی گھروں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

چین ، بڑے شہروں کے رہائشی گھروں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آن لائن)چینی پراپرٹی مارکیٹ سست روی کا شکار رہی ، بڑے شہروں میں رہائشی گھروں کی قیمتوں میں بہت معمولی اضافہ ہوا ، اس کی بڑی وجہ حکومت کی قیمتوں کو متوازن رکھنے کی پالیسی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اگست میں ایک سال کی بنیادپر 70شہروں کا سروے کیا گیا جس کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ بڑے شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ۔قومی ادارہ اعدادوشمار کے مطابق ماہ بہ ماہ جائزے کی بنیاد پر نئے گھروں کی قیمتیں گر گئیں یا تیرہ شہروں میں حسب معمول رہیں ،یہ کمی جولائی میں ہوئی لیکن جون میں قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔۔#/s#

مزید :

کامرس -