باغبان رواں ہفتہ آم کے نئے پودے لگانے کیلئے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں، ماہرین
فیصل آباد (آن لائن)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ باغبان ستمبر کے رواں ہفتہ کے دوران آم کے نئے پودے لگانے کیلئے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں تاکہ آم کی اچھی فصل حاصل ہو سکے تاہم 8.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل ایسی زمین جس میں کلر نہ ہو پر بھی آم کے باغات یا نئے پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہ ستمبر کے علاوہ آم کے نئے پودے موسم بہار کے دوران فروری و مارچ میں بھی لگائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آم کے نئے پودے لگانے کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جس میں پانی کا اچھا نکاس ہو۔
انہوں نے کہاکہ عمدہ پانی سے آبپاشی ، جپسم کا حسب ضرورت استعمال ، گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کاعمل زمینوں کو مزید موزوں بنانے میں معاونت کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آم کی شاندار کاشت اوربھر پور پیداوار کیلئے زمینوں میں عناصر صغیرہ کا استعمال بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔۔#/s#