سنیپ چیٹ نے سعودی صا رفین کا الجزیرہ اکاؤنٹ بلاک کردیا
ریاض ( آن لائن )سماجی رابطے کی ایپ سنیپ چیٹ نے سعودی عرب کے صارفین کے لیے الجزیرہ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے ان سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ قطری نشریاتی ادارے کے اکاؤنٹ ’ڈسکور پبلیشر چینل‘ کو ہٹایا جائے کیونکہ یہ ان کے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ قطر کا سعودی عرب سمیت عرب ریاستوں بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تنازع جاری ہے۔ان چاروں ممالک نے دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کے تحت قطر کے سے ساتھ تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور میڈیا کی آزادی کے لیے سرگرم افراد کے مطابق سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہیں جہاں پر میڈیا کے لیے کڑی پابندیاں ہیں۔تاہم سعودی حکام الجزیرہ کو بالخصوص ناپسند کرتے ہیں۔ سعودی عرب قطری حکومت سے الجزیرہ کی بندی کا مطالبہ بھی کر چکا ہے۔ یہ مطالبہ قطر کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں پیش کردہ شرائط میں شامل تھا۔ جن ممالک میں کام کرتے ہیں وہاں کے مقامی قوانین سے مطابقت پیدا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔