صحت کے مسائل، امریکہ کا کیوبا میں سفارت خانہ بند کرنے کافیصلہ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کاروں کو صحت کے کئی مسائل درپیش ہیں، جس کے باعث امریکہ کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔ٹلرسن نے امریکی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور چونکہ کچھ حضرات کو نقصان پہنچا ہے، یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے۔کم از کم 21 امریکیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنھیں محکمہ خارجہ واقعات قرار دیتا ہے، جن میں مختلف علامات پائی گئی ہیں، جن میں قوت سماعت کا نقصان، دماغی چوٹ، سردرد، کان بجنا، یہاں تک کہ توجہ مرکوز کرنے کی قوت کا جواب دینا اور عام لفظ بھول جانے کے مسائل شامل ہیں۔
حالانکہ تفتیش کاروں نے سونک لہروں یا برقی مقناطیسیت کی نوعیت کے ہتھیار کے نصب ہونے کی کھوج لگانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، ابھی تک کسی عنصر یا آلے کی شناخت نہیں ہو پائی۔واشنگٹن میں قانون سازوں نے اِن واقعات کے بارے میں اظہار تشویش کیا ہے۔