عراق، اربیل کے جنوب میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش بمباروں کا حملہ
بغداد(این این آئی)اربیل کے جنوب میں مخمور ضلع کے گاؤں بونیینہ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خود کش کارروائی میں حملہ آوروں نے خود کو فوجی اڈے پر دھماکے سے اڑا دیا تاہم ابھی تک نقصان کا حجم معلوم نہیں ہو سکا۔ادھر مخمور میں کردستان نیشنل یونین پارٹی کے ذمے دار رشاد کلالی بے بتایا کہ مخمور ضلع کے گاؤں بونکینہ میں تین خود کش بم باروں نے امریکی فوج کے عسکری کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا۔
ذمے دار نے واضح کیا کہ امریکی فوج دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ کارروائی میں امریکی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔