جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس،اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس،اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے عالمی سربراہان میں سے متعددکے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اوراحتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ،اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بھی کوڈ پنک نامی بائیں بازو کے ایک سرگرم گروپ نے مظاہرہ کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز وائیٹ سپریمیسی کے خلاف ایک ریلی گرینڈ سینٹرل ٹرمنل سے شروع ہوئی۔
جبکہ ’کوڈ پنک‘ نامی بائیں بازو کے ایک سرگرم گروپ نے صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر مظاہرے کیے جبکہ ان کے علاوہ متعدد دیگر گروپوں نے مختلف ممالک کے خلاف اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر احتجاجی ریلی نکلالی جن میں ایران کے صدر حسن روحانی کے خلاف ریلی بھی شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -