اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ، فلسطینی صدر نیویارک پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ، فلسطینی صدر نیویارک پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ اجلاس سے قبل عالمی رہنماؤں سے ملاقات کرکے انھیں فلسطینیوں کے مسائل سے آگاہ کرینگے۔فلسطینی صدر محمود عباس بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں فلسطینی وفد کی قیادت کریں گے۔
فلسطینی صدر نیویارک میں قیام کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ان سے فلسطین اسرائیل صورتحال، اسرائیلیوں کی فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی تعمیر رکوانے کے معاملے سمیت دیگر امور پر گفتگو کرینگے۔

مزید :

عالمی منظر -