شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ‘ جنوبی کوریا
سیول (آن لائن) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت محفوظ کرنے کے آخری مراحلے میں ہے جبکہ وہ یہ ٹیکنالوجی پہلے ہی حاصل کر چکا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ شمالی کوریا مزید جوہری تجربات اور میزائل تجربات سمیت دیگر اشتعال انگیزی جاری رکھے گا ۔