اسپین کے شہر میڈرڈ اور بارسلونا میں کیتلان کی آزادی کے حق میں مظاہرے

اسپین کے شہر میڈرڈ اور بارسلونا میں کیتلان کی آزادی کے حق میں مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(آن لائن)اسپین کے شہر میڈرڈ میں کیتلان صوبے کی آزادی کے لیے سیکڑوں افراد سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے پمفلٹ اٹھا رکھے تھے، جن میں آزادی کے ریفرنڈم کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء4 نے آزادی کے نغمے گا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی کیتلان کی آزادی کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ کیتلان کی مقامی حکومت نے مرکزی حکومت کی مخالفت کے باوجود یکم اکتوبر کو ریفرنڈم کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -