سعودی عرب، بیٹے نے ماں کو گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا
ریاض (یو این پی) سعودی عرب میں بیٹے نے ماں کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔
دو انگلیوں کو اس طرح کھینچنے سے آپ کے جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ طریقہ روز آزمائیں گے
غیر ملکی میڈیاکے مطابق صحاری سٹیشن کے قریب رماح الریاض روڈ پر ایک سعودی نوجوان نے اپنی ماں کو کار سے اتارا اور 3 مرتبہ اس پر گاڑی چڑھائی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس اندوہناک واقعہ کی خبر نے پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔ بیٹے نے ماں کو الامل ہسپتال اپنے ہمراہ لے جانے کیلئے بٹھایا تھا۔ بھائیوں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر ماں کا انتقام لے لیا اور اپنے قاتل بھائی کو موقع پر ہلاک کر دیا۔ ابتدائی رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ قاتل بیٹا ذہنی مریض تھا اور الامل ہسپتال میں زیرعلاج بھی تھا۔تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی ضروری کارروائی شروع کر دی۔