شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کر نے پر شکریہ کا اظہار

شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کر نے پر شکریہ کا اظہار
 شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کر نے پر شکریہ کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کر نے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت ، پسندیدگی اور رائے پر شکریہ ادا کیا ہے۔شاہ رخ فلمساز آنند ایل رائے کی فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے ،فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔
واضح رہے کہ اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں پہلے جبکہ شاہ رخ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کلچر -