سوناکشی سنہا کا گلیوں میں رقص، مداحوں کا رش
ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی شہر احمد آباد کی گلیوں میں رقص کیا اور رکشے کی سواری بھی کی۔میڈیاکے مطابق سوناکشی سنہا اپنی فلم کا ایک گیت فلمبند کروانے کیلئے احمد آباد پہنچیں جہاں انہوں نے نئے گیت پر رقص کیا اور رکشے میں بیٹھ کر بھی کئی مناظر عکسبندکروائے۔ سوناکشی کو وہاں پاکر ان کے مداحوں کا رش لگ گیا۔ بعد ازاں سوناکشی نے احمد آباد کی گلیوں میں اپنی فلم کی ٹیم اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم’’ چکری ٹولیٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔