ارجن کپور فلمساز نکھل ایڈوانی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارجن کپور فلمساز نکھل ایڈوانی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق فلمساز نکھل ایڈوانی کی نئی فلم کامیڈی اور رومانس پر مبنی ہو گی جس کی ہدایات سوربھ شکلا دیں گے۔ فلم میں اداکار ارجن کپور مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کی عکسبندی ارجن کی فلم ’’ سندیپ اور پنکی فرار‘‘ اور ’’ نمستے کینیڈا‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد شروع کی جائے گی، فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔