نیلم منیر ٹی وی اسکرین پر بھوتنی کے روپ میں نظر آئیں گی

نیلم منیر ٹی وی اسکرین پر بھوتنی کے روپ میں نظر آئیں گی
 نیلم منیر ٹی وی اسکرین پر بھوتنی کے روپ میں نظر آئیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر ٹی وی اسکرین پر بھوتنی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ نجی چینل پر شروع ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’ دلنواز‘‘ میں ادکارہ نیلم منیرایک ایسی لڑکی کا کردار کر رہی ہیں جس پر آسیب کا سایہ ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں نیلم منیرسمیت وہاج علی، منال خان، اعجاز اسلم، کرن قریشی ودیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ شب ڈرامے کے ٹریلرکی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں کاسٹ سمیت رائٹر سید نبیل، پروڈیوسر اعجاز اسلم، ہدایتکار نجف بالگرامی اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ایک منفرد کردار کیا ہے جو کہ ناظرین کو پسند آئے گا۔ انکا کہنا تھاکہ اس کردار کو کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن جب ڈرامے کی شوٹ شروع ہوئی تو قدرتی طور پر سب کچھ اچھا ہوتا گیا۔ ان کاکہنا تھاکہ ویسے مجھ پر بھی بچپن میں کچھ اس قسم کے اثرات تھے۔ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں یکسانیت پر مبنی ڈرامیک تخلیق کیے جارہے ہیں ایسے حالات میں کچھ منفرد کہانی ناظرین کو اپنی جانب ضرور متوجہ کرے گی۔ ڈرامے کے پروڈیوسر اور اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ اس سیریل میں بہت محنت کی گئی ہے اور بجٹ بھی بہت لگا ہے امید ہے کہ ناظرین کو اب ٹی وی پر کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔
ڈرامے کے ہدایتکار نجف بالگرامی کا کہنا تھا کہ تمام فنکاروں نے بہت محنت سے کام کیا ہے یہ ایک ہارر سچی کہانی پر مبنی ڈرامے ہے جس کو بہت ہی بہترین انداز میں شوٹ کیا گیا ہے ہمارے ہاں عموما اس قسم کے ڈرامے کم بنتے ہیں لیکن ہم نے اس بار کچھ منفرد کرنے کی کوشش کی ہے ۔

مزید :

کلچر -