میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،عائشہ خان

میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،عائشہ خان
 میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،عائشہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  • لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے کہا کہ میں نے محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں پاکستان کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،اگر انسان کے ارادے پختہ ہوں تو وہ پہاڑوں میں بھی دودھ کی نہر نکال سکتاہے لیکن شرط صرف نیت کی ہوتی ہے ،اگر انسان اچھی نیت سے کسی کام کا آغاز کرتا ہے تو خدا کی ذات اس کو ضرور کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔ عائشہ خان نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔ فلم ،ٹی وی اورماڈلنگ تینوں شعبوں میں نام کمانے کی خواہش ہے۔
    انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ آئندہ آنے والے دو سالوں کے دوران میں اپنی منزل کے نزدیک پہنچ جاؤں گی ۔

مزید :

کلچر -