پاکستان فلم انڈسٹری نے فنکاروں کو بہت کچھ دیا ،یار محمد شمسی صابری
لاہور(فلم رپورٹر )جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروموٹراور پروڈیوسر یار محمد شمسی صابری نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے فنکاروں کو بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے فنکارحصہ ڈالیں۔میر ی نئی فلم روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہوگی ۔اس میگا پراجیکٹ میں پاکستان سمیت دنیا کے نامور فنکار کام کریں گے۔