وہ پراجیکٹ کرتی ہوں جس میں کچھ کرنیوالا ہوتا ہے:زارا شیخ

وہ پراجیکٹ کرتی ہوں جس میں کچھ کرنیوالا ہوتا ہے:زارا شیخ
 وہ پراجیکٹ کرتی ہوں جس میں کچھ کرنیوالا ہوتا ہے:زارا شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا شیخ سپین کی فلم میں کام کریں گی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زارا شیخ نے کچھ عرصہ قبل سپین کے ایک پروڈیوسر کی فلم میں کام کا معاہدہ کیا ہے جو انگریزی میں بنائی جائے گی اور اسے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا. اس بارے میں زارا شیخ نے کھوج کو بتایا کہ مجھے سپین کی ایک کمپنی کافی عرصے سے کام کے لئے رابطہ کررہی تھی جو اب فائنل ہوچکا ہے میں جلد ہی میڈیا کو دوں گی.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے بارے میں یہ تاثردرست نہیں کہ میں کام نہیں کررہی ،میں شوبزمیں باقاعدگی سے کام کررہی ہوں لیکن صرف وہی پراجیکٹ کرتی ہوں جس میں واقعی کچھ کرنے والا ہوتا ہے۔زارا شیخ نے مزید کہا کہ میرے کچھ پراجیکٹ زیرتکمیل ہیں جو جلدہی منظر عام پر ہوں گے. مجھے پاکستان میں بھی فلموں کی بے شمار آفرزہیں لیکن میں صرف معیاری فلموں میں ہی کام کروں گی۔

مزید :

کلچر -