لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سید کرامت بخاری کے اعزاز میں تقریب

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سید کرامت بخاری کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء کے زیر اہتمام معروف شاعر سید کرامت بخاری کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد ہورہی ہے۔ الحمرا ء ہال نمبر تین میں 19ستمبر 2017بروز منگل سہ پہر 4بجے کو ہونے والی اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر اجمل نیازی کریں گے۔جبکہ کرامت بخاری کے فن اور شخصیت پر گفتگو کرنے والوں میں کیپٹن (ر) عطا محمد خان ، مشکور حسین یاد، کنول فیروز، ڈاکٹر سعادت سعید ، بشری اعجازاور صوفیہ بیدار شامل ہیں۔
کلام شاعر بزبان شاعر کے تحت صاحب شام اپنا کلام بھی پیش کریں گے۔

مزید :

کلچر -