اداکار آغاعلی عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

اداکار آغاعلی عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویژن کے معروف اداکار آغاعلی عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جن کی شادی ٹی وی کی نہایت مقبول اداکارہ و ماڈل سے ہورہی ہے جو ان دنوں بہت سے ڈراموں میں کام کررہی ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن کا شماربھی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے ۔آغاعلی اور مذکورہ اداکارہ کے درمیان چندسال قبل ایک ڈرامہ سیریل کے دوران دوستی ہوئی تھی جو رفتہ رفتہ گہری ہوتی گئی لیکن اس دوران ان کے تعلقات میں کئی اتارچڑھاؤ آئے لیکن اب ان کے درمیان نہ صرف گہری دوستی ہے بلکہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ اس بارے میں آغاعلی نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی لیکن جب بھی یہ فیصلہ ہوگا اس بارے میں دوستوں کو نہ صرف آگاہ کیا جائے گا بلکہ مدعوبھی کیا جائے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اس حوالے سے ہم دونوں خودکو خوش قسمت سمجھتے ہیں کیونکہ ہمارا دیرینہ خواب پوراہونے جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -